بڑی خبر آگئی:ورلڈ بنک سے اچانک فون، بڑا مطالبہ ہو گیا ،تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 27, 2016 | 04:10 صبح

لندن (ویب ڈیسک) عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے پرعالمی بینک کی زمہ داریوں پر بات چیت کی گئی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ورلڈ بینک کے صدر نے سندھ طاس معاہدے پراسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کو سندھ طاس معاہدے پر قانونی ذمہ داری ادا کرنے کو کہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بارہ دسمبر کو بھیجے گئے خط پر اپنے جوابی خط میں سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اسحاق ڈار کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ عالمی بینک کے فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مفادات متاثر ہوں گے ، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فوری ثالثی عدالت کے چیئرمین کا تقرر کرے۔