آئرش ناول نگار اور ڈرامہ نویس ولیئم ٹریورچل بسے۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 21, 2016 | 19:39 شام

مشہور آئرش ناول نگار اور ڈرامہ نویس ولیئم ٹریور کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ناشر پینگوائن رینڈم ہاؤس نے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ولیئم ٹریور کی وفات کا اعلان کیا ہے۔ولیئم ٹریور کی ادبی خدمات کے سلسلے میں انھیں 1994 میں 'وائٹ بریڈ' انعام سے نوازا گیا۔ ولیئم ٹریور کو چار بار مین بکر پرائز کے لیے نامزد کیا گیا۔ناول نگار سارہ ہلیری نے ٹریور ولیئم کے بارے میں لکھا کہ وہ میرے پسندیدہ رائٹر تھے اور انھوں نے خوبصورت شارٹ سٹوری تخلیق کی ہیں۔ولیئم ٹریور 1928 جمہوریہ آئرلینڈ کی کاؤنٹی
کوروک کے قصبے مچلز ٹاؤن میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سینٹ کولمبس اینڈ ٹرینٹی کالج ڈبلن سے تعلیم حاصل کی۔ ولیئم ٹریور کچھ عرصہ شعبہ درس و تدریس سے بھی منسلک رہے۔ولیئم ٹریور کا پہلا ناول 'سٹینڈرڈ آف بیہیویئر' 1958 میں شائع ہوا۔ انھوں نے 1965 کے بعد سے اپنی ساری توجہ اپنی تحریروں پر مرکوز کی۔ولیئم ٹریور نےبعد اپنے پہلے ناول 'سٹینڈرڈ آف بی ہیویئر' سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1962 میں شائع ہونے والا ناول 'دی اولڈ بوائز' ان کی پہلی ادبی تخلیق ہے۔ ولیئم ٹریور نے تیس ناول لکھے۔ولیئم ٹریور نے کالج کے زمانے سے اپنی دوست جین سے شادی کی۔ انھوں نے اپنی بہت سے ادبی تخلیقات کو اپنی بیوی کے نام کیا۔ولیئم ٹریور کو 1977 میں ان کی ادبی خدمات کے صلے میں سی بی ای ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھیں 2001 میں اعزازی 'نائٹ ہڈ' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ولیئم ٹریور کا آخری ناول 'لو اینڈ سمر' 2009 میں شائع ہوا جسے مین بکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ولیئم ٹریور کے ناول 'فیلیشیا جرنی' پر فلم بنائی گئی جس میں ایکٹر باب ہاسکن اور ایلن کیسڈّی نے کلیدی کردار نبھائے۔