1 اسرائیلی فوجی کے بدلے 1000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور حماس کا نیا قائد : مقبوضہ فلسطین سے شاندار خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 14, 2017 | 06:01 صبح
غزہ (ویب ڈیسک)فلسطین کی سب سے بڑی مزاحمتی تحریک حماس نے یحییٰ السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا ہے۔
حماس کے ترجمان کے مطابق یحییٰ السنوار حماس پولٹ بیورو کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ انہوں نے اسماعیل حانیہ کے جانشین کے طور پر یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ یحییٰ السنوار کو 1988ء میں ’دہشت گردانہ سرگرمیوں‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4بار عمر قید کی سزا ہونے کے بعد انہوں نے کئی برس اسرائیلی جیلوں میں گزارے ہیں۔ انہیں ایک ہزار سے زائد دیگر فلسطینی قیدیوں کے ہمراہ 2011ء میں مغوی اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں رہائی ملی تھی۔ حماس ایک عشرے سے غزہ کی پٹی کو کنٹرول کر رہی ہے جبکہ اسرائیل نے اس مقبوضہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے