22ممالک میں ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلم یلغار نے ریکارڈ توڑ دیئے

2017 ,جولائی 3



 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کی جذبہ حب الوطنی پر مبنی فلم یلغار اس سال ریلیز ہونے والی تمام فلموں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی جبکہ فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔ پاکستان کی اب تک کی مہنگی ترین فلم یلغار کی نمائش پاکستان سمیت ملک کے 22ممالک میں جاری ہے۔ فلموں کے نمائش کاروں کے مطابق یلغار اس سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام بھارتی اور پاکستانی فلموں کے مقابلے میں ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک تقریباً آٹھ کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ یلغار دنیا بھر کے22 ملکوں میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے جس میں برطانیہ ، امریکہ، کینیڈا ، ماریشز، تنزانیہ، ڈنمارک، فرانس ، ناروے، سوئیڈن ، اٹلی، متحدہ عرب امارات ، عمان، قطر ، بحرین، کویت، آسٹریلیا ، سنگاپور ، ملیشیا، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں