طائف پر حوثی باغیوں کے گرائے گئے میزائل ہدف سے پہلے تباہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 13:55 شام


صنعا(مانیٹرنگ) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کر دیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا دونوں میزائلوں کا ہدف سعودی عرب کا طائف شہر تھا مگر بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔