یوگا مشق ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہے۔

2016 ,نومبر 27



 امریکی ماہرین کے مطابق کہ گہری سانس والی یوگا مشق سے ذہنی افسردگی سے نجات ممکن ہے۔امریکی پنسلوانیہ یونیورسٹی کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق گہری سانسوں کی یوگا مشق جو کہ گہری سانس اندر کھینچ کر آہستگی سے باہر چھوڑ کر کی جاتی ہے، سے ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ ممکن ہے، یہ مشق دماغ میں موجود اسٹریس ہارمون کو کم کرکے موڈ کو خوشگوار کرتی ہے اور ذہن کو پُرسکون رکھتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اس مشق سے طبیعت میں چستی، توانائی میں اضافہ اور ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، تاہم اس یوگا مشق کو معمول کا حصہ بناکر اس کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں