یوم تکبیر: پاک فوج کی جانب سے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش

2020 ,مئی 28



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک): ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں ابتدائی منصوبہ بندی سے تکمیل تک شامل تمام افراد کو مسلح افواج سلام پیش کرتی ہے۔ پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان پاک فوج نے 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28  مئی 1998ء کو پاکستان نے مکمل طور پر قابل بھروسہ کم سے کم ایٹمی صلاحیت حاصل کی تھی اور اس طرح خطے میں طاقت کا توازن پیدا ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج ان تمام افراد کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے تصور سے عملی جامہ تک اس پروگرام پر کام کیا، ان بالخصوص سائنس دان اور انجینئرز شامل ہیں جن کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

متعلقہ خبریں