دینی جماعتیں آج یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منائیں گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 14, 2017 | 07:09 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کل جماعتی ’’تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ‘‘کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کی دینی و مذہبی جماعتیں آج جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منائیں گی جس کے تحت تحفظ ناموسِ رسالتؐ کی جماعتوں جمعیت علمائِ اسلام ،جمعیت علماء ِ پاکستان،ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جماعت اسلامی ،جمعیت اہلحدیث کے علماء گستاخانہ مواد کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔