زرداری نے سیاسی لنکا ڈھانے کے لئے چھڈی چڑھالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 17:54 شام

نوابشاہ: (مانیٹرنگ) الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے ساتھ ہی آصف علی زرداری متحرک ہو گئے۔ نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی قیادت کے اجلاس میں انتخابی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی۔ سابق صدر کو علاقے میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں پارلیمنٹ میں جانے کا شوق نہیں تاہم عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ سابق صدر نے سی پیک کو پیپلز پارٹی کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومتی خاموشی پر تنقید کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خدشات ہیں لیکن بینظیر کی طرح بلاول کو بھی جلسوں سے نہیں روک پا رہا۔ آصف زرداری نے بلاول کے جوش و جذبے کے متعق بے بسی ظاہر کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ اپنوں نے بھی بی بی کو نہیں سنبھالا۔