پیپلز پارٹی کامسلم لیگ کوپہلادھچکا، اہم لیگی رہنماﺅں نے پارٹی چھوڑدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 19:32 شام

 

غذر (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) تحصیل گوپس کے صدر شیر علی گوہر اور ایم ایس ایف (ن) تحصیل گوپس کے صدر قادر حیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے صدر و سابق پارلیمانی سیکرٹری ایوب شاہ اور جنرل سیکرٹری بدر الدین بدر نے پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے دونوں عہدیداروں کو خوش آمدید کہا ہے۔دریں اثنا پی پی کے جنرل سیکرٹری بدر الدین بدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی میں عنقریب مزید کئی شخصیات شمولیت اختیار کرنے والی ہے چونکہ پی پی غریبوں کی پارٹی ہے گلگت بلتستان میں جب بھی اس خطے میں کوئی ترقی ہوئی ہے تو وہ پی پی کی دور حکومت میں ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ غذر پی پی کا چھوٹا لاڑکانہ تھا ہے اور رہیگا۔