پتر! جا الیکشن لڑ،پارلیمنٹ میں جا،سائیں زرداری کی بلاول کو آشیرباد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 17:45 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو یوم تاسیس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں منا رہے ہیں۔ خوشی کے ساتھ ساتھ یہ دن خود کو منظم کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو پارلیمنٹ سے جمہوری جدوجہد کی قیادت کریں کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کا اصول تیزی سے ختم ہو رہا ہے جبکہ اچھی کارکردگی، اچھی ساکھ اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق صدر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا قربانیاں دینے والے پارٹی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شرم کی بات ہے کہ سیاسی کارکن مصیبتیں جھیل رہے تھے جبکہ ریاستی اداروں کے اندر بیٹھے لوگ ڈکٹیٹروں کا ساتھ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا پارٹی ان تمام پُرخلوص، پرعزم اور بہادر ورکروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لئے بڑی قربانیاں دیں۔