ایمنن الظواہری نے داعش کو مسلمانوں کا دشمن قراردیدیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 06, 2017 | 18:47 شام
دمش(مانیٹرنگ)القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے سنی انتہا پسند تنظیم داعش کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک تازہ آڈیو پیغام میں الظواہری نے کہا کہ داعش القاعدہ کے خلاف غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا داعش کا رہنما ابو بکر البغدادی الزام عائد کرتا ہے کہ القاعدہ شیعہ کمیونٹی کے خلاف فرقہ وارانہ حملوں کی مذمت کرتی ہے اور وہ مسیحی رہنماو¿ں کے ساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہے۔ الظواہری نے واضح کیا کہ القاعدہ کسی مسیحی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔