آرمی چیف کی تعیناتی میں سنیارٹی کا خیال رکھا جائے:جنرل (ر ) ضیا الدین بٹ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 18:25 شام

اسلام آباد: سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل (ر ) ضیا الدین بٹ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں سنیارٹی کا خیال رکھا جائے، پرویز مشرف نے کارگل جنگ کے وقت حکومت کو لاعلم رکھا، وہ پیشہ وارانہ امور میں بہت ہی نکما تھا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ضیا الدین بٹ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا کوئی دورانیہ نہیں ہے جبکہ ہمارے آئین میں بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کوئی حد نہیں ہے بلکہ یہ حکومت کی اپنی خوشی پر منحصر ہے۔ جو بھی بنے گا تو وہ ملک کیلئے بہتر ہی ہوگا لیکن اگر چیف جسٹس کی طرح سنیارٹی کا خیال رک
ھا جائے گا تو یہ بہترین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارگل پر میاں نواز شریف کو بے خبر رکھا گیا۔ کسی بھی جنگ کے آغاز سے پہلے وار پلان بنایا جاتا ہے جس کے بعد اس کی حکومت کو پریزیٹیشن دے کر منظوری لی جاتی ہے لیکن مشرف نے حکومت کو مروجہ طریقہ کار کے تحت آگاہ نہیں کیا۔ مشرف یہی کہتے رہے کہ اگر زیادہ حالات خراب ہوئے تو ہم واپس آ جائیں گے ۔ مشرف بہت ہی نکما تھا اور کوئی پیشہ وارانہ بات ایسی نہیں تھی جو انہیں ممتاز کرتی ہو لیکن وہ اپنے مقصد نکالنے میں بہت تیز تھا ۔