قائد اعظم کی بیٹی کی وفات پر پریٹی زنٹا رو پڑی

2017 ,نومبر 4



لی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی دینا واڈیا کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے ۔گزشتہ روز دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ دینا واڈیا کے انتقال پر اداکارہ پریتی زنٹا نے ٹوئٹر پرتعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دینا واڈیا کے دنیا سے جانے پر بے انتہا افسوس ہے ، میں دینا واڈیا سے ملاقات کرنے پر خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں وہ بہت اچھی خاتون تھیں۔ اداکارہ کا دینا واڈیا سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مزیدکہنا تھا وہ بہت اچھی خاتون تھیں اور تاریخ سے متعلق انہیں بہت زیادہ معلومات تھی۔ دینا اوران کے والد محمد علی جناحؒ میں بے تحاشا مماثلت تھی ،میں نے اس سے پہلے دولوگوں میں اتنی زیادہ مماثلت کبھی نہیں دیکھی۔اداکارہ نے کہا جب میں آخری بار دینا واڈیا سے ملی تو وہ مجھ سے آئی پی ایل میچ سے متعلق جاننا چاہتی تھیں، وہ میری زندگی میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی تھیں اور مجھے بھی انکے پاس بیٹھ کر ان کی باتیں سننا اچھا لگتا تھا۔

متعلقہ خبریں