تعلیم کیوں ضروری ہے؟

2022 ,جون 25



تحریر: سائرہ اشرف

تعلیم کا مقصد انسان میں بیداریِ شعور ہے جب انسان میں شعور ہو گا تب ہی وہ مختلف چیزوں کو پرکھ سکے گا-تعلیم حاصل کرنا ہر انسان پر فرض ہے چاہے امیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت-تعلیم کے ذریعے ہی انسان اپنے معاشرے کی تہذیب اور اقتدار کو سمجھ سکتا ہے-ایک اچھے اور بہترین معاشرے کی اصلاح میں تعلیم کا کردار بہت اہم ہے-تعلیم کے ذریعے ہی انسانی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے-تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی معاشرے کی اصلاح کی جا سکتی اور ایک اچھا معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے--تعلیم کے ذریعے ہی انسان پہچان کر سکتا ہے پھر چاہے وہ پہچان خود کی ذات کی ہو یا پھر دوسری چیزوں کی-جب کوٸی انسان تعلیم حاصل کرتا ہے تو وہ ایک ایسا معاشرہ تخلیق کرتا ہے جو نہ صرف اپنی تہذیب و اقتدار کو زندہ رکھتا ہے بلکہ اچھے اور برے میں تمیز بھی رکھتا ہے-تعلیم جب انسانوں کو زنگ آلود ہونے سے بچاٸے گی تو معاشرے کو ایک ایسا پودا مہیا کرے گی جس کی جڑیں مستحکم ہوں گی اور معاشرے کو گھنی چھاٶں ملے گی-تعلیم کا بنیادی مقصد ہی ایک ایسے معاشرے کو تخلیق کرنا ہے جو کار آمد اور مفید ہو اور مثبت سوچ کا حامل ہو.

متعلقہ خبریں