فحش فلموں کی ویب سائٹ کے دو عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں

2022 ,جون 27



نیویارک(شفق ڈیسک) فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ پر لوگوں کی مرضی کے بغیر بنائی جانے والی ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے الزام پر ویب سائٹ کے دو عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا۔ ویب سائٹ پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ سالہا سال سے اس پر ایسی ویڈیوز بھی پوسٹ کی جا رہی ہیں جو ویڈیو میں موجود مردوخواتین کی مرضی کے بغیر بنائی گئیں اور ان کی مرضی کے بغیر ہی اس ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئیں۔

ان میں سے بیشتر ویڈیوز انتقامی نوعیت کی ہیں جو سابق گرل فرینڈ یا سابق بوائے فرینڈ نے انتقام لینے کے لیے پوسٹ کیں۔ اسی طرح چوری چھپے بنائی جانے والی ویڈیوز بھی بڑی تعداد میں اس ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ 

ان الزامات کی وجہ سے جن عہدیداروں نے استعفیٰ دیا ہے ان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فیرس انٹون اور چیف آپریٹنگ آفیسر ڈیوڈ ٹیسیلو شامل ہیں۔ عہدوں سے مستعفی ہونے کے باوجود فیرس انٹون اور ڈیوڈ ٹیسیلو کمپنی کے شیئرہولڈرز رہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں