وکیل اور عورت کی گاڑی کا ایسا حادثہ جس میں دونوں محفوظ رہے لیکن گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔۔۔قصور وار کون تھا؟؟ جاننے کے لیے رپورٹ پڑھیں

2022 ,جون 27



مہرماہ رپورٹ

ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ اتنا زور دار تھا کہ دونوں کی گاڑیاں تقریبا تباہ ہو گئیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں بالکل بچ گئے۔ باہر نکل کر وکیل نے عورت سے کہا: یقین نہیں آتا کہ ہم دونوں کی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور ہم دونوں بالکل خیریت سے ہیں ایسا لگتا ہے کہ شاید قدرت کو ہماری ملاقات مقصود تھی کہ ہم دونوں دوست بن جائیں...

مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ شاید قدرت ہمیں ملانا چاہتی تھی، عورت نے جواب دیا۔

وکیل نے کہا کہ ایک اور معجزہ دیکھو کہ میری گاڑی تو تباہ ہو گئی ہے لیکن اس میں رکھی شیمپئن کی بوتل بالکل محفوظ ہے۔ چلو مل کر اس حادثاتی ملاقات کو انجوائے کرتے ہیں، وکیل نے بوتل عورت کے حوالے کرتے ہوئے کہا...

عورت نے بوتل کھولی اور غٹا غٹ کر کے آدھی پی گئی اور پھر نشیلی آنکھوں سے وکیل کا جائزہ لیتے ہوئے بوتل واپس وکیل کے حوالے کر دی، وکیل نے بوتل کا ڈھکن بند کیا اور بوتل عورت کی گاڑی کی ڈگی میں رکھ دی، عورت نے حیرت سے پوچھا کیا آپ نہیں پیو گے؟

وکیل نے کندھے اچکاتے ہوئے جواب دیا...!! میں پولیس کا انتظار کر رہا ہوں کہ آ کر دیکھے کہ نشے میں گاڑی کون چلا رہا تھا؟

ذرداری نے مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ ایسے ہی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں