مگر مچھ اور اژدھا رکھنے کا معاملہ، عدالت نے رابی پیرزادہ پر بجلیاں گرادیں

2019 ,ستمبر 17



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھا رکھنے پر عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کو 27 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے سمن جاری کئے۔ 
دوسری جانب رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے پارلر میں سانپ رکھے ہوئے تھے تاہم اسے بند ہوئے چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن میرے پارلر پر آج تک وائلڈ لائف کی کوئی ٹیم نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ابھی کوئی سانپ، اژدھے یا مگر مچھ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں