محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے ۔۔۔!!!

تحریر: ستارچوہدری

| شائع |

سنتالیس لاکھ ٹن گندم پہلے سے موجود تھی، اس کے باوجود32لاکھ ٹن گندم درآمد کرلی گئی۔۔۔۔ پنجاب حکومت3200 میں امپورٹ ہوئی گندم4700روپے میں خرید رہی ہے۔۔۔ اس  کے بعد آئیں ہمارے کسان کی جانب،گندم کی قیمت3900روپے مقرر کی گئی،جس پر پانی،بجلی،تیل،یوریا،ڈی اے پی سمیت دیگراخراجات ملاکر کر فی من گندم4000 میں پڑتی ہے،ظلم دیکھیں،حکومت نےقیمت3900مقررتو کردی،لیکن اسے خرید نہیں رہی،جس کی وجہ سے گندم اوپن مارکیٹ میں2800 سے3000 میں خریدی جارہی ہے،دوسری طرف دیکھیں کھاد کے سرکاری ریٹ3600 لیکن کسا

ن کو مل رہی ہے5500 میں۔ڈی اے پی کا ریٹ15ہزار سے زائد۔۔۔ اب حکومت کہہ رہی ہے70لاکھ میں سے صرف20لاکھ ٹن گندم خریدنی ہے،تو باقی گندم کو کیا کسان آگ لگا دے یا خود کو آگ لگالے۔۔۔ یا چوہوں کو کھلا دے ۔۔۔؟
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچی ہے۔۔۔
پنجاب حکومت نے150ملین روپے ڈیجیٹل میڈیا کے اشتہاریو اے کمپنی کو دینے کی ہدایت دی،یہ رقم رمضان نگہبان پیکج کی تشہیر کا حصہ تھی،ڈی جی پی آر آفیشلز کوکہا گیا آپ یہ رقم جاری کریں،ڈی جی پی آر آفیشلز نے رقم جاری کرنےسے انکار کردیا اور کہا کہ قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے،ہم یہ رقم جاری کیسے کرسکتے ہیں؟ پھرمریم اورنگزیب نے متعلقہ حکام کو دھمکیاں دی اور پریشر ڈالا کہ رقم عید سے پہلے جاری کردی جائے۔۔۔ دو روز قبل ڈی جی پی آرکو تبدیل کردیا گیا ہے۔۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچی ہے۔۔۔
پہلے محترمہ نے اپنے میڈیا سیل کے پانچ،چھ یوٹیوبر کو پی ٹی وی میں سات،سات،آٹھ،آٹھ لاکھ کی نوکریاں لیکر دیں، اور اب اپنے میڈیا سیل کے19صحافیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں لاکھوں روپےتنخواہ پر ایڈجسٹ کروا دیا ہے،مطلب،اب محترمہ کا میڈیا سیل سرکاری خرچے یعنی کہ بھوک سے مرتی قوم کے پیسوں سے چلے گا۔۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچی ہے۔۔۔
پنجاب حکومت ائیرایمبولینس سروس شروع کررہی ہے،جس کیلئے تین چھوٹے جہاز اوردو ہیلی کاپٹر استعمال کئے جائینگے۔ دو چھوٹے جہازوں (سیسنا) پر مشتمل ایئر ایمبولینس کے اخراجات کا تخمینہ 44 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ دو ہیلی کاپٹرز کے اخراجات اس کے علاوہ ہوں گے۔ ۔ عملے کی تنخواہیں، جہازوں میں استعمال ہونے والا پیٹرول، دیکھ بھال اور مرمت کے اخراجات  بھی حکومت کو ادا کرنا پڑیں گیں۔سنا ہے  مبینہ طور پر محترمہ نے ائیرایمبولینس کا ٹھیکہ اپنے قریبی رشتے دار کو دیا ہے۔ویسے کیسا لگے گا،جب مریض کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جائے گا،ایمرجنسی میں کوئی بیڈخالی نہیں ملے  گا،ایک بیڈ پر پہلے ہی دو،دو مریض ہونگے، پھر ہوائی جہاز پر آنے والے مریض کوبینچ پر لٹا کر ڈریپ لگائی جائیگی، اور ڈریپ مریض کے ساتھ آنے والے اس کے رشتے دار کے ہاتھ میں پکڑادی جائیگی، پھر اس کے بعد ڈاکٹر صاحبان اس کے ہاتھ میں ہسپتال کے بالکل سامنے والے میڈیکل سٹور سے ادویات لانے کی پرچی تھمائیں گے،اب وہ کیا کرے ؟ ڈریپ کو پکڑے رکھے یا ادویات لیکرآئے ؟ وہ بے چارہ کسی خاکروب کو تین،چار سودیکر چند منٹ ڈریپ پکڑنے کی سہولت حاصل کرے گا۔اگلا امتحان میڈیکل سٹور پر شروع ہوگا،جب اس کی توقع سے بڑھ کر ادویات کا بل بن جائے گا،اور جیب  اسکی اجازت نہیں دیگی۔اِ دھراُدھر دیکھے گا، پھر کال کرکےکسی دوست سے پیسے منگوائے گا،ادیات لاتے لاتے مریض اللہ کو پیارا ہوجائے گا،واپسی پر ڈاکٹر بے عزتی کرینگے  اور اس کی موت کااسے ذمے دار ٹھہرائیں گے کہ تم ادویات وقت پر لیکر نہیں آئے جس کی وجہ سے مریض دم توڑ گیا،ائیرایمبولینس پر آنیوالے مریض کی اب گھرمیں لاش ایدھی والےلیکر جائینگے۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچی ہے۔۔۔
میں نے اپنے بیرون ملک  بھاگ جانےوالے تمام دوستوں کو ایس ایم ایس کیا کہ واپس آجاؤ،پنجاب میں روٹی4روپے سستی ہوگئی ہے،ویسے250 روپے کے چنے کی پلیٹ ،200روپے سبزی کی پلیٹ،700روپے کلو مرغی کے گوشت کے ساتھ16روپے کی روٹی کھانے کا اپناہی مزہ ہے۔دوستوںکو یہ بھی بتایا ہے کہ خواتین کے سوٹ آٹھ،آٹھ سو روپے میں ہوگئے ہیں۔۔۔کیا کروں؟ پٹواری دوستوں نے طنز سمجھ کر،یوتھیوں نے مذاق سمجھ کرگالیوں والے ایس ایم ایس بھیجے ہیں۔ 
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچی ہے۔۔۔
جس اراضی کی وجہ سےعلیم خان نے عمران خان کوچھوڑ دیا تھا،وہی11ہزار کنال  متنازع زمین اسے فراہم کردی گئی ہے،سنا ہے علیم خان نے پورا  راوی سٹی ہی روڈا سے مانگ لیا ہے کہ وہ اس سرکاری ادارے سے بہترشہر تعمیر کرسکتے ہیں،امیداور یقین ہے کہ انہیں مل جائے گا،ان کے پاس وہی نسخہ ہے جو ملک ریاض کے پاس ہے۔بڑے اور چھوٹے بھائیوں کا حصہ۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچی ہے۔۔۔
گاڑی کے ٹائر بدلنے پر اگر پونے تین کروڑ خرچ آگئے تو کونسی قیامت آگئی،جس دفتر میں بزدار بیٹھتا تھا،وہاں بیٹھنا تو توہین ہے،اسے نیا تعمیر کرنے پر اگرکروڑوں خرچ آگئے تو کونسا زلزلہ آگیا،اگر چاروںسہیلیاں ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کرنے کی ٹک ٹاک بنا لیتی ہیں تو کونساسیلاب آگیا۔ چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچی ہے۔۔۔
ایک مولوی صاحب جمعہ کے خطبہ میں خواتین کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے،کہہ رہے تھے،لپ سٹک لگا کر باہرگھومتی ہیں،فحاشی پھیلا رہی ہیں،لوگوں کےجذبات سے کھیلتی ہیں،گناہ پر آمادہ کرتی ہیں،تقریر ختم ہوئی،نماز کے بعد جب اکیلے ہوئے تو انکے ایک ہمسائے نے انہیں کہا،مولوی صاحب،آپکی بیوی بھی  توسرخی لگاتی ہے۔مولوی صاحب بولے۔۔۔ اوندی گل نہ کر۔۔۔اہنوں جچتی وی تاں بڑی اے۔
کسانوں،مریضوں،غریبوں،قومی خزانے،سرکاری اراضی،لوٹ مار کی باتیں چھوڑو۔۔۔۔۔محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔
شریف خاندان کا ذاتی کوئی ایک پراجیکٹ بتادیں، جو نواز شریف کے نام سے منسوب کیا گیا ہو۔۔۔؟ ایسے شوق صرف عوام کے پیسوں سے ہی پورے کرتے ہیں،بات تو یہاں تک ہے،جاتی امرا میں اپنے پیسوں سے کھاتے پیتے،مہمانوں کی خدمت اور دیگر اخراجات بھی نہیں کرتے،ہرماہ سارا بجٹ کھوکھر برادران فراہم کرتے ہیں۔ انکے شوق کا تازہ ترین کمال دیکھیں،پڑھیں اور مزہ اٹھائیں۔۔۔ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں تین ماہ کے لئے ترقیاتی بجٹ اسمبلی میں پیش کیا ،جس میں مریم نواز شریف کی خواہش پر مختلف شعبوں میں 35 نئی سکیمیں شامل کیں،ان ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم، صحت اور کھیل کے 9 منصوبوں کو محترمہ کی خواہش پرنواز شریف کے نام پر رکھا گیا ، نواز شریف کے نام پر منصوب ترقیاتی منصوبوں میں نواز شریف میڈیکل کالج گجرات،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور،نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان، نوازشریف انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹی لاہور، نواز شریف اسٹوٹرف سٹیڈیم سیالکوٹ، ہاکی سٹیڈیم سیالکوٹ،  نواز شریف ٹی ایچ کیو ہسپتال سڑک چوبارہ ضلع لیہ شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر سرکاری خزانے سے 55 ارب 35 کروڑ کے فنڈز استعمال ہونگے سب سے زیادہ فنڈز نوازشریف کینسر ہسپتال لاہور پر 30 ارب استعمال ہونگے۔ ان منصوبوں کا نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد نوجوان نسل میں ان کی مقبولیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت 30 ارب سے 60 لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج فراہم کر رہی ہے جس پر نوازشریف کی تصویر لگائی گئی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل اگلے 2 سال میں ہوگی ۔۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔۔
مزے کی خبر سنیں،محترمہ کے دوسہیلیوں کے درمیان سرد جنگ شروع ہوچکی ہے،اس جنگ کا پہلا نتیجہ برآمد ہوچکا ،ڈی جی پی آر سکینڈل۔۔۔ ہوا کچھ اس طرح مریم اورنگزیب نے ڈی جی پی آر کو ہدایات جاری کیں کہ150 ملین روپے ڈیجیٹل میڈیا کے اشتہاریو اے کمپنی کوجاری کئے جائیں، ڈی جی پی آر نے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کو بتایا کہ ان پیسوں کو کیسے جاری کریں ۔۔۔؟ کیونکہ قانونی تقاضے پورے نہیں ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا آپ میرٹ پر کام کریں، پھر ڈی جی پی آر نے میرٹ پر کام کیا، اورخبربھی لیک ہوگئی،اس کے بعد تو پھر ڈی جی پی آر اور سیکرٹری اطلاعات کا تبادلہ تو بنتا تھا۔۔۔ کیونکہ مریم اورنگزیب توشریف خاندان کے ناک کابال ہیں۔انکے حکم عدولی پر توکچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔۔
نواز شریف کا تازہ بیانہ جو رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں کے بیانات کے ذریعے آگے بڑھایا گیا تھا وہ اپنی بیٹی کے سسر اسحق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم بنوانے پر آکر ٹھس کر گیا۔۔۔۔
 روشنی سایہ ظلمات سے آگے نہ بڑھی
 خاک پھر خاک تھی اوقات سے آگے نہ بڑھی
چلو۔۔۔ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنا کر نوازشریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کا قد تو چھوٹا کرلیا۔۔یہ ان لوگوں کو میسج دیا گیا ہے جو شہبازشریف کو حقیقی وزیراعظم سمجھ بیٹھے تھے۔۔،محترمہ اپنی بہن کے سسر کی ترقی پر خوش ہیں، بلکہ اس بات پر اور زیادہ خوش ہیں کہ انکے چچا کو ’’ نکرے‘‘ لگایا جارہا ہے، اوراپنے چچا سے پارٹی صدارت بھی چھین کر نوازشریف کو دی جارہی ہے اور انکے پارٹی سیکرٹری کو بھی فارغ کیا جارہا ہے اور اس طرح پارٹی محترمہ کے ہاتھ مکمل آجائے گی۔۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔۔
آصف کرمانی بتاتے ہیں محترمہ کا نام مریم صفدر سے مریم نواز کرنے میں ان کا اہم کردار تھا،بتاتے ہیں،نواز شریف نے انہیں کہا کہ مریم کے ساتھ صفدر نہیں آناچاہیے،نواز آنا چاہیے۔۔۔پھر انہوں نے ارتھ ڈے  کے موقع پر تمام چینل کو ٹکر بھیج دیئے ’’ ارتھ ڈے پر جاتی امرا کی لائٹیں بند کی جائیں گی،مریم نواز‘‘۔۔۔ بس اس کے بعد پھر مریم نواز شروع ہوگیا۔۔۔ محترمہ پر لکھی گئی کتاب  دختر’’ پاکستان‘‘ میں انکشاف کیا گیا کہ موصوفہ کو بچپن میں ہی وردی پہننے کا بڑا شوق تھا،زمانہ طالبعلمی میں کئی پروگرامز میں انہوں نے فوجی وردی پہنی تھی،یہ بچپن کا ہی شوق تھا جو انہوں نے وزیراعلیٰ بن کر پورا کیا ہے۔۔۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔۔
محترمہ کے وردی پہننے پر انکی پارٹی کے ارکان، انکے فالوورز انتہائی خوش ہیں، شاہ بابا سے خوشی کی وجہ پوچھی تو وہ ہنس پڑے،میں نے دوبارہ اپنا سوال دھرایا تو زیر لب مسکرائے، میں بھی باز نہ آیا،تیسری بار پوچھ لیا، وہ کہنےلگے سن۔۔۔ !!گاؤں کے چوہدری کے کتے سے مراثیوں کا کتا جیت گیا۔۔۔ مراثی صبح شام چوہدری کے گھر کے سامنے بھنگڑے ڈالتے۔۔۔ چوہدری بہت پریشان تھا کہ کہیں سے کوئی تگڑا کتا ملے اور ان کے منہ بند کیئے جائیں۔۔۔۔ آخر کار چوہدری کو کتا ملا اور بہت مہنگا ملا، چوہدری نے سوچا چلو عزت تو واپس ملے گی۔۔۔میدان سجا ہر عام و خاص کو مدعو کیا گیا اور چوہدری کا کتا جیت گیا۔۔۔چوہدری خوشی خوشی گھر جا رہا تھا کہ سامنے وہی مراثی بھنگڑے ڈالتے ہوئےآرہے تھے ۔۔۔چوہدری کو تجسس ہوا کہ میں نے اپنی جمع پونجی ان کو ہرانے میں لگا دی اور یہ بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔۔۔اور جب چوہدری نے ان سے پوچھا کہ میں تو اس لیئے خوش ہوں کہ بچی کھچی عزت واپس مل گی، لیکن تم تو ہار گۓ تم کیوں بھنگڑے ڈال رہے ہو؟مراثی کہنے لگے۔۔۔۔ چوہدری صاحب ۔۔!! اسی مراثی آں،نچنا ساڈا کم اے،سانو جت ہار نال کی مطلب۔۔۔ 
ویسے۔۔۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔۔