برطانیہ میں5ارب روپے کی دیسی شادی اوردولت کی فاحشانہ نمائش

تحریر: None

| شائع |

پیسہ بولتا ہے۔ شادیوں پر تو دھمالیں ڈال کے بولتا ہے۔ اور ہر کہیں بولتا ہے۔ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور افریقہ جیسے پسماندہ ممالک تو کیا، عرب اور یورپ میں بھی بولتا ہے۔ امبانی کا تیس ہزار ایکڑ پر ''امبوں" کا باغ ہے۔ان کے بیٹے کی شادی جولائی میں ہونی ہے مگر تقریبات ایک سال قبل شروع کر دی گئیں، پچاس ہزار مہمانوں کی سیوا آم کے باغ میں کی گئی۔

ہمارے ہاں دُلہا کبھی گھوڑے پر سوار ہو کر بارات کی سربراہی کرتا تھا اب گاڑی میں ہمراہی کرتا ہے۔ عموماً کرائے کی

گاڑی ہوتی ہے۔ کئی تو شیروانی بھی کرائے پر لے کر پہنتے ہیں۔ دلہن کا لہنگا مہنگا ہوتا ہے یہ بھی کرائے پر دستیاب ہے۔ برطانیہ میں ایک دو روز قبل 5ارب روپے میں دیسی شادی ہوئی۔ 
یہ شادی فرانس کے عالیشان ہوٹل گرینڈ ایلی میں  ارب پتی عمر کامانی کی معروف ماڈل نادہ ایڈیلی سے پسند کی شادی ہے۔شادی میں دنیا کی معروف شخصیات بھی شریک تھیں۔ 4 روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات میں سےایک تقریب دیسی طریقہ کار کے تحت تھی جس میں دلہے نے شیروانی اور دلہن نےسلور رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا۔جبکہ دوسرے دن کی تقریبات میں جوڑے نے مغربی طور طریقے کے تحت اس خاص دن کو مزید یادگار بنایا۔ تقریبات پر 20 ملین یورو کا خرچہ آیا ہے جو کہ پاکستانی 5 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

 یہ تو بدیس میں دیسی شادی کی روداد تھی۔ کچھ عرصہ قبل انڈیا میں ایک شادی ہوئی اس پر بھی اتفاق سے5ارب روپے خرچہ آیا مگر یہ بھارتی روپوں میں تھا۔ اس شادی کو عجیب نام دیا گیا۔کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جاناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے کا خرچہ آیا ہے۔سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے اور بالی وڈ کے ستاروں کی پرفارمنس سے مزین یہ شادی خاصی متنازعہ ہو گئی۔ ناقدین نے اسے 'دولت کی فاحشانہ نمائش' قرار دیا تھا۔یہ شادی انڈین حکومت کے اس اعلان کے چند ہی روز بعد منعقد ہو ئی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ ختم کر رہی ہے۔