اسے کہتے ہیں گھر میں گھس کر مارنا: پاک فوج نے سانحہ مال روڈ اور سیہون شریف خودکش حملے کا شاندار بدلہ لے لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 19:53 شام

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) پاک فوج نے دو روز میں کالعدم جماعت الاحرار کے ٹریننگ کیمپس کو نشانا بنایا جس میں نوجوانوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والا کمانڈر رحمان بابا بھی ہلاک ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے دو روز میں جماعت الا حرار کے ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنایا جس میں کمانڈر ولی کے ٹھکانوں سمیت 10سے 12ٹریننگ کیمپس تباہ ہو گئے ہیں جبکہ نوجوانوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دینے والاکمانڈر رحمان بابا بھی مارا گیاہے۔پاک فوج کی کارروائیوں میں 15سے 20دہشتگرد ہلاک ہو ئے ہیں۔تباہ ہونے والے کیمپس

میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود تھا۔