محبت نامہ

تحریر: ستار چوہدری

| شائع |

از طرف :  "ملک قیوم،جسٹس کالونی۔۔ مقام اعراف " ۔۔۔
   بنام    : قابل احترام فائز عیسیٰ صاحب،شہر اقتدار ۔۔۔
اسلام علیکم
فائزی بیٹے!! آپ نے دل خوش کردیا،ہم تین،چار دن سے جشن منارہے ہیں،یونین نے ایک ہفتے کیلئے خوشیاں منانے کااعلان کیا تھا،خوب ہلا گلا ہورہا ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے، منیر صاحب تو ناچ ناچ کر پاگل ہوئے جارہے ،نسیم حسن شاہ نے تو رات کو گانا گا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے،" میں پاگل ،میرا دل بھی پاگل ،پ

اگل نے دو نیناں ۔۔۔۔  " ۔۔۔ پہلی بار معلوم ہوا شاہ صاحب تو گاتے بھی بہت اچھے ہیں ،گیت کا انتخاب بھی قابل داد تھا۔۔۔ مشتاق کو تو صرف ہم مولوی ہی سمجھتے رہےلیکن وہ توبڑے تماش بین نکلے،سر پر شراب کا گلاس رکھ کر ناچتے رہے۔ اور رہے رفیق تارڈ صاحب انہیں تو دہری خوشی ملی  ہوئی ہے،پھولے نہیں سمائے جارہے،خود ڈھول بجانے لگ گئے۔۔۔  خوشی کی وجہ کیا تھی،بعد میں بتاتا ہوں،پہلے وہ بتادوں جو آپکو بتا نہیں سکے تھے،دراصل آجکل کچھ مصروفیات تھیں،آپکو وقت پر خط نہیں لکھ سکے اورنہ ہی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرسکے۔۔۔اس کے علاوہ معذرت خواہ ہیں،آئندہ ایسا نہیں ہوگا،آپ کو بروقت خط لکھتے رہیں گے،ویسے بھی آپکی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے بلکہ سب سے زیادہ ہوگئی ہے،ریٹنگ میں آپ پہلے نمبر آگئے ہیں۔
فائزی بیٹے !! آپکو بتاتا چلوں، ہم جنت اور دوزخ کے جو درمیان والی جگہ ہے وہاں جسٹس کالونی میں رہائش پزیر ہیں،دوزخ کا ہماری کالونی سے صرف اتنا ہی فاصلہ ہے جیسے راولپنڈی اور اسلام آباد ہوں۔۔۔ اور جنت ہم سے کچھ دور ہے جیسے اسلام آباد سے لاہور۔۔۔سب سے اہم بات دوزخ کو جانیوالی سڑک پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے،جب مرضی جاسکتے ہیں لیکن جنت کو جانیوالے راستے پر چیک پوسٹ ہے جہاں بڑی سخت سکیورٹی ہے،بورڈ لگا ہو ہے " یہ شاہراہ کوئی عام نہیں،داخلہ ممنوع ہے" ۔۔۔  ہم نے کئی بار وہاں جانے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں مل رہی۔تازہ ترین یہ ہے جنوری کے پہلے ہفتے  ہماری یونین کے انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔۔۔ اتفاق رائے سے بڑے بھائی جان جسٹس منیر کو چیئرمین کا عہدہ دے دیا گیا۔۔۔ اور تارڈ صاحب یہاں بھی صدر بن گئے ہیں۔۔۔نسیم شاہ نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔۔۔ اور تیرے بھائی کو سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا ہے۔۔۔ باقی سیٹیں ہم نے لوئر کورٹ والوں کو دی ہیں،ان کی بھی بڑی خدمات ہیں۔ سب سے زیادہ تو وہ پاکستانی عوام کو انصاف فراہم کرتے رہے ہیں۔۔۔ اچھا ۔۔۔ یاد آیا ہماری طرف سے عامر فاروق،ہمایوں دلاور اور الحسنات کومحبت بھرا  پیغام پہنچا دینا۔۔۔ ہماری باڈی کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں جن سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتےہیں۔ ہم نے  عامر فاروق،ہمایوں دلاور اور الحسنات کو اب سے  ہی اپنی یونین میں شامل کرلیا ہے اور آپ کے لیئے بڑا فیصلہ کیاہے۔نمبر ایک تو ہم نے جناب محترم کو بھی یونین میں شامل اور ہمارے دفتر کے ساتھ والا بنگلہ ابھی سے آپ کے نام کردیا ہے۔۔اس بنگلے کی بڑی خصوصیات ہیں،ایک تو یہ ہم سب کو ملنی والی رہائش گاہوں سے کافی بڑاہے،دوسرا اس  کی کھڑکیاں دوزخ کی جانب کھلتی ہیں،آپ جب مرضی وہاں سے جھانک کر نظارہ کرسکیں گے۔۔۔اجلاس میں آپ جناب کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔۔۔چیئرمین صاحب نے خطاب بھی کیا۔۔۔ان کا کہنا تھا قاضی صاحب نے ہماری عزت میں پے پناہ اضافہ کیا ہے،ان کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے پاکستان کے عوام پہلی بار کہنے لگے ہیں کہ اس سے تو پہلے والے ہی بہتر تھے،یہی ہونہار اور تابعدار اولاد کا کام ہوتا ہے کہ وہ اپنے بڑوں کی عزت میں اضافہ کرے۔سماعت لائیو دکھائے جانے والے آپ کے کام کو بھی خوب سراہا گیا ہے،تارڈ صاحب نے دفتر کے ہال میں80اینچ کی سی ڈی لگوا دی ہے اور ہم ساری کارروائی لائیو دیکھتے ہیں۔
ہماری تمام تر دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،ایسے ہی فیصلے کرتے رہیں اور ہماری عزت میں اضافہ کرتے رہو،یونین کی طرف سے آپکو اور آپکے خاندان کو سلام محبت۔
آپکا بڑا بھائی
ملک عبدالقیوم جسٹس 
سیکرٹری جنرل،جسٹس فار آل
جسٹس کالونی،مقام اعراف