میں حسینی  ہوں۔۔۔!!

تحریر: ستار چوہدری

| شائع |

الذولفقار کس نے بنائی ؟ پیپلزپارٹی نے۔۔۔ کیا الذولفقار نے ملک میں دہشگردی نہیں کی؟ کیا الذولفقار نے طیارہ اغوا نہیں کیا ؟ کیا الذولفقار نے بھارت اور لیبیا میں ٹریننگ کیمپ نہیں کھولے تھے ؟ بے نظیر کے قتل کے بعد سرکاری عمارتوں کو آگ کس نے لگائی؟۔۔۔پیپلز پارٹی نے۔۔۔ریلوے  کو  کھربوں روپے کا نقصان کس نے پہنچایا ؟۔۔۔پیپلز پارٹی نے۔۔۔ فیکٹری میں کام کرنیوالی درجنوں لڑکیوں کو اغوا کرکے زیادتی کیس نے کی؟۔۔۔

پیپلز پارٹی نے۔۔۔مخالفین کے گھر کس نے جلائے؟۔۔۔پیپلز پارٹی نے۔فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان کس نے دیا؟۔۔۔پیپلز پارٹی نے۔ضیاالحق کی قبر پر جوتے لہرا کر فوج کیخلاف نعرے کس نے لگائے؟۔۔۔پیپلز پارٹی نے۔میمو گیٹ سکینڈل کس نے کیا؟۔۔۔پیپلزپارٹی نے۔ آپ پاکستان پر ڈرون حملے کرتے رہیں،ہم بس سیاسی بیان بازی کرتے رہیں گے،امریکا کو یہ کس  نے کہا تھا؟۔۔۔ پیپلزپارٹی نے۔کشتیاں بھر بھر کر پیسے دبئی کون لیکر گے؟۔۔۔پیپلز پارٹی۔عالمی میڈیا کس پارٹی کےرہنما کومسٹر ٹین پرسنٹ لکھتا رہا؟۔۔۔پیپلزپاٹی۔ سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کیا؟۔۔۔ ن لیگ نے۔جسٹس سجاد علی شاہ کس سے جان بچا کر عقبی دروازے سے بھاگے؟۔۔۔

ن لیگ سے۔نیب کے دفتر پر پتھراؤکس نے کیا؟۔۔۔ن لیگ نے۔ججوں کو خریدنے کیلئے کوئٹہ نوٹوں کا بیگ کس نے بھیجا؟۔۔۔ن لیگ نے ۔ملک قیوم سے مرضی کے فیصلے کون کراتے رہے؟۔۔۔ن لیگ ۔ملک میں سیاسی کرپشن کی بنیاد کس نے رکھی ؟۔۔۔ ن لیگ نے ۔آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کو خریدنے کی کوشش کس نے کی ؟۔۔۔ ن لیگ نے ۔آرمی چیف جہانگیر کرامت سے استعفیٰ کس نے لیا؟۔۔۔ ن لیگ نے۔آرمی چیف  قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کیخلاف سوشل میڈیا مہم کس نے چلائی ؟۔۔۔ ن لیگ نے ۔چیف جٹس ثاقب نثار سمیت سپریم کورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر گالیاں کون نکالتے رہے ؟۔۔۔ن لیگ ۔کارگل جنگ میں فوج نے آپکی اور میری پیٹھ میں چھرا گھونپا،یہ بیان کس نے دیا؟ ن لیگ نے۔پاکستان پر ممبئی حملوں کا الزام کس نے لگایا؟۔۔۔ن لیگ نے۔ڈان لیگ سکینڈل کس نے کیا؟۔۔۔ن لیگ نے۔فوج ہماری ہڈیوں سے گوشت نوچ کر  کھاگئی،انہوں نے آج تک ایک بھی علاقہ فتح نہیں کیا،65 اور71 کی جنگ بھی ہارے،یہ بیان کس نے دیا؟۔۔۔

ن لیگ نے۔ابھی نندن کو گرفتار کرنے کے بعد آرمی چیف کے ماتھے پر پسینہ تھا اور ٹانگیں کانپ رہی تھیں،یہ بیان کس نے دیا تھا؟۔۔۔ن لیگ نے۔پاکستان کو خراب کریں یہ فوج کی جنرل اور ٹھیک کرے نواز شریف،یہ بیان کس نے دیا تھا؟۔۔۔ن لیگ۔فوج کو خلائی مخلوق کس نے کہا تھا؟۔۔ن لیگ نے۔جنرل مشرف پر غداری کا مقدمہ کس نے چلایا؟۔۔۔ن لیگ نے۔جرنیل اپنی آئینی حدود میں کیوں نہیں رہتے،پاکستان کے ٹھیکیدار کیوں بنتے ہیں، یہ کس نے کہا تھا؟ ن لیگ نے۔پرویز مشرف کے اٹیک اوور کرنے کے بعد بھارتی اخبارات میں فوج کیخلاف اشتہار کس نے شائع کروائے؟۔۔۔ن لیگ نے۔ جنرل فیض کیخلاف مقدمہ کون چلانا چاہتے ہیں ؟۔۔۔ ن لیگ ۔بیرون ملک اقامے کس نے لیے؟۔۔۔ن لیگ نے۔۔۔کھربوں کی منی لانڈرنگ کس نےکی؟۔۔۔ن لگ نے۔۔۔ فوج کو اسرائیل  کے وظیفے پر پلنے والے جرنیل کس نے کہا تھا؟۔۔۔

جے یوآئی نے۔ ہم تمہارا وہ حشر کرینگے ،جو افغانستان میں امریکی فوج کا کیا،  یہ فوج کو دھمکی کس نے لگائی؟۔۔۔جے یوآئی نے۔نیب نے مجھے بلایا تو ملک بھر کے مدرسوں کے طلبا میرے ساتھ جائینگے،یہ کس نے دھمکی لگائی تھی ؟۔۔۔جے یوآئی نے۔پاکستان کے قیام کو گناہ کس نے کہا تھا؟۔۔۔جے یوآئی نے ۔جسٹس بندیال کیخلاف توہین آمیز مہم کس نے چلائی،ریڈ زون کے دروازے توڑ کرسپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کس نے کیا؟۔۔۔پی ڈی ایم نے۔جسٹس مظاہر علی نقوی،جسٹس اعجاز الاحسن اور ایکشن کا فیصلہ دینے والے ججوں کی کردار کشی کس نے کی؟پی ڈی ایم نے۔روسی ٹینکوں پر بیٹھ کر کراچی تک جانے کا اعلان کس نے کیا تھا؟۔۔۔

اے این پی نے۔امریکی ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج نہ کرنے کے پیسے کس نے امریکی حکام سےوصول کیے تھے؟۔۔۔اے این پی۔کس جماعت کا لیڈر پاکستان میں اپنی تدفین کو توہین سمجھتا تھا اور اس کی قبر افغانستان میں بنائی گئی تھی؟۔۔۔ اے این پی ۔آپریشن میں شامل ہونیوالے فوجی اہلکاروں کو کون قتل کرتے رہے؟۔۔۔ایم کیو ایم۔ کس پارٹی نے فوجی اور رینجرز افسروں کو اغواکرکے ڈریل مشینوں سے انکے جسموں میں سوراخ اور پلاس سے انکے ناخن کینچھے تھے؟۔۔۔ایم کیو ایم نے۔۔۔ اور پھران سارے "محب وطنوں" کو اکٹھا کیا گیا اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں اقتدار سونپ دیا گیا۔۔۔ اور انہیں 25کروڑ عوام کو ذبح کرنے کی اجازت دی گئی۔۔۔ اور پھر انہوں نے جی بھر کرعوام کاخون چوسا،لوگوں کی کھالیں اتاریں۔۔۔اب پھر ان نئے نئے محب وطنوں کی تاج پوشی کرنے کی تیاری ہورہی ۔ یہ بس  ایسے ہی بیٹھے بیٹھے لکھ دیا۔مقصد صرف اداروں اور عوام کو یاد دہانی کراناتھی۔۔۔ اور رہی پی ٹی آئی اور عمران خان۔۔۔ان کے لیے ڈاکٹر الیاس عاجز کی شاعری ہے ۔
میں  باغی  ہوں  مگر   پہلے  بغاوت   کا  سبب  جانو
وگرنہ  ہتھکنڈے  اوچھے سبھی  بے  کار   ہیں  مجھ  پر
اگر   حکم  اطاعت   ہے   تو    پھر    یہ   یاد  رکھ  لینا
حسینی   ہوں  کئی  واجب  ابھی   انکار   ہیں  مجھ  پر