پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگانے والے گنڈا پور کی بنی گالہ میں بڑھکیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 31, 2016 | 07:48 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ)گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا حکومت کے وزیرریونیو علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی تھیں ۔اس موقع پرعلی امین گنڈا پور  دوڑ لگا کرموقع سے فرار ہوگئے تھے۔آج بنی گالہ میں انہوں نے محفوظ مقام پر کھڑے ہوکر بڑھکیں لگاتے رہےکہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے تاہم ۲ نومبر سے قبل وہ گرفتار نہیں ہونا چاہتے۔