'فواد خان انتے خوبصورت ہیں، کہ اس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،۔بھارتی مداح

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 18:01 شام

 

 

اداکار فواد خان کے چرچے اس وقت صرف پاکستان میں نہیں بلکہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہیں جس کی وجہ ان کے جاذبِ نظر کے ساتھ ساتھ بہترین اداکاری بھی ہے۔فواد خان نے پاکستان کے کامیاب ڈرامے 'ہمسفر' میں اپنی بہترین اداکاری کے بعد بولی وڈ میں اپنے فن سے نمایاں مقام بنایا۔انہوں نے بولی وڈ میں 3 فلموں میں کام کیا، جن میں 'خوبصورت' ، 'کپور اینڈ سنز' اور 'اے دل ہے مشکل'

rong> شامل ہیں، ان فلموں کے علاوہ فواد خان نے کئی اور فلمیں سائن کر رکھی تھیں، تاہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث وہ مزید بولی وڈ سے منسلک نہیں رہیں گے۔حالیہ ریلیز فلم 'اے دل ہے مشکل' نے 100 کروڑ سے زائد کمائے، جبکہ فلم میں مداحوں نے فواد خان کی اداکاری کو خوب سراہا۔واضح رہے کہ اوڑی حملے میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انتہا پسند تنظیموں نے ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کا مطالبہ کرنا شروع کردیا تھا، جس کے بعد انڈین فلم ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔تاہم فواد خان کے حالیہ ایک فوٹو شوٹ پر نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اداکار کے ہندوستانی مداحوں کو بولی وڈ میں ان کی کمی کافی محسوس کی جا رہی ہے اور وہ اداکار کی واپسی کی خواہش کررہے ہیں۔ہندوستان کے ایک فیشن فوٹو گرافر روہن نے ایسے وقت پر فواد خان کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر ریلیز کیں، جب ہندوستان میں موجود ان کے مداح انہیں مزید فلموں میں دیکھنے کی خواہش کررہے ہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ فواد کی بولی وڈ میں واپسی چاہتے ہیں۔ان تصاویر پر ایک مداح کا کہنا تھا کہ 'فواد خان انتے خوبصورت ہیں، کہ اس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، جبکہ ایک اور کے مطابق 'فواد خان موسم میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ذمہ دار ہیں'۔فوٹو گرافر روہن نے اپنے فوٹو شوٹ کے لیے کئی اور بولی وڈ اداکاروں کی تصاویر بھی لیں، جن میں ملائیکا اڑورا، رنویر سنگھ ، عالیہ بھٹ اور کرکٹر ویرات کوہلی شامل ہیں۔