ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 18:09 شام

 

 

بہاولپور(مانیٹرنگ) ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی، ڈاکٹرز نے مریضہ کو مردہ قرار دیتے ہوئےاہل خانہ کو ’’لاش‘‘ گھر لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نجی اسپتال میں خاتون کو داخل کروایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا۔ خبر سنتے ہی اہل

خانہ نے شدید احتجاج کیا اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ان کا مؤقف تھا کہ مریضہ کو صبح آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا مگر اُن کی طبیعت ناساز نہیں تھی تاہم ایک دم ڈاکٹرز نے آکر انتقال کی خبر دی۔

نمائندہ اے آر وائی چوہدری سلیم کے مطابق اہل خانہ کا مطالبہ تھا کہ اُن کی مریضہ صبح سے شام تک بالکل ٹھیک تھی،اچانک انتقال کی وجہ سامنے لائی جائے۔ اہل خانہ نے خبر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُن کے مریض کو شاید غلط انجکشن یا دوائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے انتقال ہوا

اہل خانہ کا مطالبہ تھا کہ اُن کی مریضہ صبح سے شام تک بالکل ٹھیک تھی،اچانک انتقال کی وجہ سامنے لائی جائے۔ اہل خانہ نے خبر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُن کے مریض کو شاید غلط انجکشن یا دوائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے انتقال ہوا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بغیر معائنے کے والدہ کی موت کی تصدیق کی اور لاش گھر لے جانے کا مشورہ دیا۔ اہل خانہ کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پولیس اور نجی سیکیورٹی طلب کرلی اور سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مریضہ کے دل کی دھڑکن جاری ہے۔