جان سینا ایک نئے انداز میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 19:34 شام

جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل فلمی اور ٹی وی مصروفیات کی بناءپر ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آتے مگر گزشتہ دنوں ان کی ایسی تصاویر سامنے آئیں جو چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں۔پیر کو امریکا سمیت متعدد ممالک میں ہالووین کا تہوار منایا گیا تھا اس موقع پر جان سینا اور ان کی گرل فرینڈ نکی بیلا نے ایسا بہروپ بدلا کہ پرستار دیکھ کر دنگ رہ گئے۔درحقیقت ان دونوں نے ایک دوس

رے کا بہروپ بنایا اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کے ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرنس میوزک کے ساتھ انٹری کی۔جان سینا کا بہروپ واقعی چونکا بلکہ دنگ کردینے والا تھا جس نے لوگوں کو بے اختیار مسکرانے پر مجبور کردیا۔اس بہروپ بدلنے کے مقابلے میں جان سینا واضح طور پر کامیاب نظر آئے جنھوں نے نکی بیلا کا روپ بہترین انداز سے نبھایا۔واضح رہے کہ جان سینا پندرہ بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں اور انہیں رک فلیر کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید ایک اور ٹائٹل کی ضرورت ہے۔