دپیکا پڈوکون کاحیران کن انداز
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 10, 2016 | 18:45 شام
دپیکا پڈوکون کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراوں میں ہوتا ہے، جو ایک کے بعد ایک منفرد کردار سے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتی آرہی ہیں۔دپیکا پڈوکون بہت جلدایک فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔
'دپیکا پڈوکون: کوئنٹیسینشل دیسی گرل' جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔یہ تصاویر ممبئی کے دھوبی گھاٹ سے لی گئیں جن میں دپیکا شلوار قمیض پہنے ایک دیسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں۔مداح دپیکا کے اس ناقابل یقین روپ کو دیکھ کر کافی حیران ہیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس فلم کی ہدایت کامیاب ایرانی ڈائیریکٹر ماجد مجیدی دیں گے، جس کی شوٹنگ ہندوستان کے مختلف شہروں ممبئی، دہلی اور راجھستان میں کی جائے گی۔تیس سالہ دپیکا پڈوکون کے مطابق یہ فلم رشتوں پر مبنی ایک جذباتی کہانی ہے۔اس کے علاوہ دپیکا کی پہلی ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' اگلے سال جنوری میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، وہ اس وقت اپنی ایک اور بولی وڈ فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔