بالی وڈ سنگر نیہا بھاسن کی مسلمان موسیقار سمیر الدین سے شادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 20:14 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نیہا بھاسن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے مسلمان دوست اور موسیقار سمیرالدین سے شادی کرلی۔گلوکارہ نیہا بھاسن نے کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس میں ’’میرے برادر کی دلہنیا‘‘،’’فورس‘‘،’’غنڈے‘‘ اور ’’سلطان‘‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ گلوکارہ نے سلمان خان کی فلم کا مشہور گیت ’’جگ گھومیا‘&ls

quo; گا کر خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد اب انہوں نے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نیہا بھاسن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے مسلمان دوست اور موسیقارسمیرالدین سے شادی کرلی ہے جب کہ شادی کی تقریب اٹلی کے شہر تسکینی میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنی شادی کی خوش خبری سنائی اور کئی تصاویر شیئر کیں جس کے بعد فلم نگری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔