جرنیل مر جائے گا،اس پارٹی میں شامل نہیں ہوگا،سیاست کو اپنے گرد گھمانے والے بڑے لیڈر نے دعویٰ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 07:36 صبح

راولپنڈی (مانیٹرنگ ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں لگنے والے راحیل شریف کو ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن لڑنے کی اپیل پر مبنی پوسٹرز کو بکواس قراردیدیا اور کہاکہ راحیل شریف کل ریٹائر ہوگئے تو کسی نے میسج بھی نہیں کرنااور نہ ہی راحیل شریف کو مسلم لیگ ن میں شامل ہوتادیکھ رہاہوں ، یہ مرجائے گا لیکن چوروں کیساتھ شامل نہیں ہوگا۔ شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ پوسٹرز کی کوئی حیثیت نہیں ، وردی اترنے کے بعد کوئی ووٹ نہیں دیتا، مشرف سے پوچھیں ، وہ ذاتی طورپر راحیل شریف کو نومبر کے وسط می

ں ریٹائر ہوتادیکھ رہے ہیں ، توسیع نہیں لے رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یہ شہیدوں کا خاندان ہے ، چوروں کیساتھ شامل نہیں ہوگا، مرجائے گا لیکن ن لیگ میں نہیں جائے گا۔