دو ماہ کےبچے نے لفظ دوہرا کر ماں کو حیران کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 02, 2016 | 17:21 شام
آپ کے سامنے اگر کوئی دو ماہ کا بچہ لفظ دوہرائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ ۔امریکا کے رہائشی 8 ہفتے کے بچے نے لفظ دوہرا کر نہ صرف اپنی ماں بلکہ تمام ناظرین کو حیران کردیا۔اگر آپ سے کوئی کہہ کہ دو ماہ کا بچہ ماں کے کسی لفظ کو دہرا سکتا ہے تو پہلے آپ حیرانی سے اسے دیکھیں گے اور پھریقیناً اُس کا مذاق بنانے کے ساتھ ساتھ زبردست ریکارڈ بھی لگائیں گے۔ویسے تو عام طور پر کوئی بھی بچہ 8 ماہ کے بعد ہی ایسے غوں غاں (بولنا) شروع کرتا ہے جو صرف اُس کی ماں یا والد کو سمجھ آتے ہیں تاہم وہ ڈیڑھ سال کی عمرتک پہنچنے تک ایسے الفاظ ادا کرتا ہے جو لوگوں کو با آسانی سمجھ آجاتے ہیں تاہم یہ ان کی ادائیگی صاف نہیں ہوتی۔امریکا سے تعلق رکھنے والی سمانتھا جونز نامی خاتون اپنی سہیلی کے ساتھ ویڈیو شیئرنگ پر بات چیت کررہی تھیں کہ اُن کی دوست نے سمانتھا کے بیٹے کو ’’ہیلو ‘‘ بولا جس کے بعد 2 ماہ کے بچے نے دونوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔کرسٹین کے ہیلو بولنے پر 2 ماہ کے بچے نے مسکرانے یا قہقہ لگانے کے بجائے اُس لفظ کو دہرا کر دونوں خواتین کو حیران کردیا۔ سمانتھا کا کہنا ہے کہ ’’میرا خیال تھا کہ وہ میرے مخاطب کرنے پر مسکرائے گا مگر اُس نے صاف الفاظ دہرائے جو میرے لیے حیران کن تھے‘‘۔اس عمل کے بعد سمانتھا کی دوست نے زور دیا کہ وہ اس حیران کن ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرے، جس کے بعد اُس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے بچے کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔ جسے چند دنوں میں لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔عوامی رسپانس پر سمانتھا کا کہنا ہے کہ ’’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے فیس بک کی کسی پوسٹ پر 100 سے زائد لائیکس بھی مل سکیں گے‘‘۔