مخلوق پربھاری سموگ لاہورمیں سر دست دم توڑنے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 05:18 صبح

 

لاہور(مانیٹرنگ ) لاہور اور گردونواح میں  ڈیڑھ دو ہفتے کے بعد مطلع قدرے صاف ہوگیا۔ پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں صورتحال ابھی تک  زیادہ بہتر نہیں ہوئی ۔سموگ کی وجہ سے حادثات میں مزید12 افراد ہلاک ہو گئے۔ سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔ نومبر اور دسمبر میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صبح اور شام کے اوقات میں فیصل آباد، سا

ہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویڑن میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔دھند اور سموگ کے ذرات آنکھوں، گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔