مال روڈ دھماکے میں ملوث 10 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 08, 2017 | 08:17 صبح
لاہور (مانیٹرنگ) لاہور کے علاقے مناواں میں سی ٹی کی ڈی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد مال روڈ خودکش دھماکے میں ملوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں سہولت کار انوار الحق، عبداللہ، عطاء الرحمن شامل ہیں جن کو نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ امام شاہ اور عرفان خان بھی مارے جانے والے دہشت گردوں میں شامل ہیں۔