سیف علی خان کی بیٹی سارا خان فلم انڈسٹری میں انٹری کے لیے تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 20:49 شام

 

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا خان نے فلم انڈسٹری میں انٹری دینے کی تیاری کرلی ہے وہ ہدایتکارہ زویا اختر کی میوزیکل فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکارہ زویا اختر میوزیکل فلم بنانے جارہی ہیں جس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ زویا اختر نے رنویر کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے سیف علی خان کی بیٹی سارا کو سائن کرنے جارہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں زویا اخترنے فلم کے پروڈیوسر

فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے سیف علی خان سے ملاقات کی ہے اور ان کی سارا کو فلم میں لانے کے لیے بات چیت طے ہونے کے آخری مراحل میں ہے ۔