نواز شریف اور عمران کے پانامہ لیکس کیس میں وکیل بزنس پارٹنر ہیں۔۔۔ ایک جج بھی ان کے ساتھ کاروبار میں شامل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 05:46 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ) پاناما لیکس پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے لیکن انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کے وکیل حامد خان ، نوازشریف کے وکیل سلمان بٹ ایک لاءفرم کے مشترکہ مالک ہیں جبکہ جج بننے سے پہلے تک بینچ کا حصہ ایک جج صاحب بھی اسی فرم کے پارٹنر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1975 ءمیں ’لین اینڈ مفتی‘کے نام سے ایک فرم بنائی گئی اور چارسال بعد ہی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اے آر کارنیلیئس کی شمولیت کے بعد کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’ Cornelius, L

ane and Mufti Advocates and Solicitors ‘ رکھ دیاگیا۔
اس فرم کے تین پارٹنر ایسے بھی ہیں جو اس وقت پانامالیکس کے مقدمے میں پیش پیش ہیں۔ فرم کے موجودہ 9پارٹنرز میں سے دوپارٹنر ز عمران خان کے وکیل حامد خان اور وزیراعظم کے وکیل اور سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ ہیں ، دونوں نے ہی اسی کی دہائی میں اس فرم میں شمولیت اختیار کی اور اب دونوں پارٹنر سپریم کورٹ میں دو حریف پارٹیوں کے مقدمات میں وکالت کررہے ہیں۔
یہ بھی انکشاف ہواہے کہ کچھ عرصہ قبل تک اسی فرم کا تیسرا پارٹنر جو اب اس فرم کا حصہ نہیں ہیں ، وہ پانامالیکس کی سماعت کرنیوالے سپریم کورٹ کے اسی بینچ میں بطورجج شامل ہے ۔