محمد حفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ۔تیرہ نومبر کو آسٹریلیا روانہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 17:10 شام

 

 

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ پر لگائی گئی ایک سالہ پابندی اب ختم ہوچکی ہے، انجری کے سبب وہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ نہیں دے پارہے تھے لیکن اب انھوں نے پی سی بی سے درخواست کرتے ہوئے آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں بولنگ ٹیسٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں آل راونڈر کے طور پر کھیلنے والے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن دو مرتبہ غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، اب انکے پاس ٹیسٹ کلیئر کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔اگر وہ پاس نہ ہوسکے تو آئی سی سی قوانین کے تحت وہ تاحیات بولنگ ک

رانے سے محروم ہوجائیں گے اور صرف بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے اہل ہونگے۔اس سے قبل پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ دیکھنے کے بعد انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔