متحدہ عرب امارات کے شہر ام القوئین کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 100فیصداضافے کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2018 | 17:00 شام

دبئی سٹی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہرام القوئین کے تمام ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100فیصداضافے کا اعلان کردیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ام القوئین کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن شیخ سعودبن راشد المعلہ نے شہر کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کی منظوری کی ڈگری جاری کردی، یہ فیصلہ شیخ زیدبن سلطان النہیان مرحوم کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کیاگیا۔

شیخ سعود نے یہ قدم اعلیٰ

اماراتی حکام کے اس اقدام کے سلسلے میں اٹھایا جس میں کہاگیا تھاکہ شہریوں کے معیارزندگی کو بلندکیاجائے گا۔