وینا ملک نے اسد خٹک کو تحریک انصاف کے لئے نیا گیت بنانے سے روک دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سٹار وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کو تحریک انصاف کے لئے نیا گیت بنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی میں کلچرل ونگ نہیں بنتا اسد کوئی نیا گانا نہیں بنائیں گے ۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام عمل میں لاتے ہیں تو وہ اپنی خدمات مفت میں دینگی اور پارٹی کے لئے فری لانس کام کرینگی ۔ ان کا کہنا ہے کہ کلچرل ونگ کی ذمہ داری انہیں سونپی جائے تاکہ وہ اس سے متعلقہ معاملات کو سرانجام دے سکیں ۔ وینا ملک نے عمران خان کو مشورہ دیاکہ وہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ، ابرار الحق ، ملکو اور حمزہ علی عباسی کو بھی کلچرل ونگ کا حصہ بنائیں ۔