لیاری سے بھی مہلک اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 02, 2016 | 18:47 شام
کراچی(مانیٹرن) اییم کیو ایم کے علاوں کے بعد پیپلز پارٹی کے علاقے سے بھی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔کراچی پولیس نے لیاری کے علاقے پاک کالونی سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ویسٹ زون پولیس نے دعویٰ کیا کہ لیاری سے برآمد ہونے والے اسلحہ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل منگھوپیر پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا دعویٰ تھا کہ اس کا تعلق لیاری کے 'چنگا گینگ' سے ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پر پاک کالونی میں گٹر باغیچہ کے علاقے میں دو ملزمان انور عرف ہادی اور بلال کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا اور وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران دو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
کراچی ویسٹ زون کے ڈی آئی جی ذوالفقار لاریک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قبضے میں لیا جانے والا اسلحہ گینگ وار کی کارروائیاں بڑھانے کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔
پولیس کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 70 دستی بم، 11 آر پی جی راکٹس، 26 ایس ایم جیز، 5 لائٹ مشن گنیں، اور ایک 7 ایم ایم رائفل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دو رپیٹر، ایک راکٹ لانچر، 7 رائفلز، ایک جی تھری رائفل، ایک ایم 16 رائفل، 3 پستول اور مختلف بور کی 50 ہزار گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔