امریکیوں میں بھی عدم برداشت،ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 09, 2016 | 17:35 شام
واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد مختلف شہروں میں احتجای مظاہرے شروع ہو گئے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرمپ اور ہلیری کے حامی آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مداخلت کرکے صورتحال کو خراب ہونے سے بچایا۔ ریاست کیلیفورنیا میں بھی ہزاروں طلباءنے ٹرمپ کی کامیابی کیخلاف مظاہرہ کیا