سانحہ 12 مئی کے بارے میں اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 18, 2016 | 08:44 صبح
کراچی (ویب ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پتہ لگا لیا ۔ سانحہ میں کون کون ملوث تھا اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے فہرست مرتب کر لی گئی۔رپورٹ کے مطابق 12 مئی کو سب سے زیادہ دہشت گردی ڈرگ روڈ سے ائیر پورٹ کے علاقے میں ہوئی جس میں چیف جسٹس کے استقبال کے لیئے آنے والے 35 لوگوں کو قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ایک ایم پی اے نے ہیڈ کیا ۔ٹیم میں 21 ٹارگٹ کلر شامل تھے۔سانحہ میں ٹارگٹ کلر عرفان ٹوپی، فراز بلو، عدنان لمبا، علاالدین، شاکر ماموں نے حصہ لیا جبکہ واجد وجی، نوید ٹھیکدار، ندیم بہرا، دانش کیکڑا، کاشف بہاری نے بھی لوگوں پر گولیاں برسائیں۔ 12 مئی میں ملوث مختلف علاقوں کے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں