پاکستان نے 2 شہیدوں کے بدلے میں 14 بھارتی فوجی جہنم واصل کردیئے ,ایک گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 29, 2016 | 18:43 شام

پاکستان نے 2 شہیدوںکے بدلے میں 14 بھارتی فوجی جہنم واصل کردیئے ۔ایک گرفتار مظفر آباد ( ویب ڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی میں دو پاکستانی فوجی جوان شہید ۹ زخمی ہوئے ہوئے۔پاک فوج نے اس کا بدلہ لیا،جواب کے میں بھرپور کارروائی کی اور14 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ ایک کو رفتار کرلیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ان بھارتی فوجیوں کی لاشیں ابھی تک وہیں موجود ہیں۔ پاک فوج کے ہاتھوں زندہ پکڑاجانے والا فوجی شدید زخمی تھااوروہ اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ بھاگ نہیں سکااورپاک فوج نے
اس کوپکڑلیا۔اس بات کاانکشاف ایک نجی ٹی وی کے معروف اینکرپرسن حامدمیرنے انکشاف کیاکہ پاکستانی فوج نے دوسیکٹروں میں کل 14بھارتی فوجیوں کوہلاک کیاجبکہ اس نجی ٹی وی کے شومیں شریک پاک فوج کے سابق اعلی فوجی افسرمیجرجنرل (ر) اعجازاعوا ن نے تصدیق کردی۔پاک فوج کے ہاتھوں زندہ پکڑے جانے والے بھارتی فوجی کانام چاندنوبابولال چوہان ہے اوراس کوپاک فوج نے ایک نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔بھارتی فوج کے اس پکڑے جانے والے فوجی کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں کہ اس کی عمر 22سال ،جبکہ اس کامذہب ہندواوروہ بھارتی ریاست مہاشڑاکارہائشی ہے۔ لائن آف کنڑول جوکہ پاکستانی حدود میں ہے اس میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی لاشیں بھارتی فوج اپنے ساتھ نہیں لے جاسکی بلکہ ادھرہی چھوڑکربھاگ گئی۔