آرمی چیف نے نودہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 10:23 صبح

راولپنڈی (مانیٹرنگ) حسب سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کو سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں ثابت ہونے پر فوجی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک اور 2 مسافروں کو زخمی کرنے والا دہشت گرد بھی شامل ہے۔