ناقابل یقین خبر :پاکستان میں پولیس کے اہم ترین حصے کی نجکاری کی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 09, 2017 | 07:26 صبح
کراچی(ویب ڈیسک) جرائم اور دیگر ایسے حادثات اور واقعات کی فوری اطلاع کے لیے قائم کی گئی سندھ پولیس کی ہیلپ لائن سروس ون فائیو(15)کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلپ لائن سروس کو آؤٹ سورس کرنے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیج دی گئی ہےجس پر وزیراعلیٰ کی منظوری درکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن کو اطلاع پر فوری عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اس سروس کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔نجی ادارے کے سپرد ہونے کے بعد ون فائیو سروس کو مزید فعال اور بہترین سروس بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جس میں ابتدائی طور پر صوبے بھر کے تمام تھانوں میں ایک پولیس موبائل مختص کی جائے گی جو خصوصی طور پر صرف ون فائیو پر ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرے گی۔