دوران پرواز طیارے میں سانپ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 18:17 شام

 

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) : میکسیکو ایئر لائین کے طیارے میں دوران پرواز اچانک سانپ نکل آیا،تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی اندروں ملک جانے والی فلائٹ میں دوران پرواز اچانک  سانپ نکل آیا۔مسافروں نے ہوش و حواس برقرار رکھتے ہوئے سانپ پر پانچ کمبل پھینک دیئے، جب کہ کچھ ہی د یر بعد پائلٹ نے طیارہ قریبی شہر کے ایئر پورٹ پر اتار لیا، جہاں جانوروں اور حشرات کو قابو کرنے والے ماہرین سانپ کوپکڑ کر لے گئے۔میکسکیو کی بڑی ایئر لائین ایرو میکسیکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے تمام مسافر محفوظ رہے، تاہم سانپ کے طیارے کے کیبن میں داخل ہونے اور مسافروں کے سامان والے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ سے طیارے کے فرش تک آنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔