کنگ خان کی زندگی کی پہلی کمائی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 02, 2016 | 19:45 شام

ممبئی(بھارت):بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان آج اپنی51 ویں سالگرہ منارہے ہیں،شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ انڈسٹری کے بادشاہوں میں ہوتا ہے،انہوں نے اپنی سالگرہ ممبئی میں واقع اپنے خوابوں کے گھر’منت’میں منانے کا فیصلہ کیا ہے،جہاں وہ باآسانی بھارتی میڈیا اور اپنے چاہنے والوں  سےبات چیت کرسکیں اور ان میں گھل مل سکیں۔شاہ رخ کے اس اہم دن کے موقع پر ہم ان کی زندگی کے چند ایسے راز لے کر آئے ہیں جن سے یقیناً آپ ناواقف ہوں گے۔اداکاری کرنے سے پہلے شاہ رخ نے  چھوٹا ساکاروبار شروع کیاتھا لیکن

وہ کامیاب نہ ہوسکے ،اس کے بعد انہوں نے پنکج اُداس کے کنسرٹ میں کام کیا جس کے انہیں صرف 50 روپے ملے۔یہ 50 روپے کنگ خان کی زندگی کی پہلی کمائی تھی۔٭فلم’کبھی ہاں کبھی نا’میں کام کرنے کے انہیں 25000 روپےملے تھے،انہوں نے اس فلم کے ٹکٹ  تھیٹر کے باہر خود فروخت کئے تھے،یہ کام آج تک ان کے علاوہ کسی اور اداکار نے نہیں کیا۔٭شاہ رخ خان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کے  سونے کے دوران پہنے جانے والے کپڑے صاف ستھرے اور استری شدہ ہوں ،ان کا کہنا ہے کہ کیا پتہ خوابوں میں آپ کی کس سے ملاقات ہوجائے۔٭بچپن میں شاہ رخ  ہندی کے مضمون میں بے حد نالائق تھے،ان کی والدہ نے ایک بار ان سے کہا کہ تم اگر ہندی میں ٹھیک ہوگئے تو میں تمہیں  تھیٹر میں جاکر فلمیں دیکھنے کی اجازت دے دوں گی۔ اس کے بعد شاہ رخ نے ہندی کے مضموں میں ٹاپ کرکے سب کو حیران کردیا۔