آصفہ بھٹو اچانک گر گئیں، پاؤں میں چوٹ، آپریشن کا امکان
لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک):سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو بلاول ہاؤس میں چہل قدمی کے دوران اچانک گر گئیں، جس سے ان کے پاؤں میں چوٹ آ گئی۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو ان دنوں لاہور میں موجود ہیں۔ وہ بلاول ہاؤس میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا جس سے انھیں چوٹ آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصفہ بھٹو کے پاؤں کا مکمل معائنہ اور ٹیسٹ کرکے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کے پاؤں پر پلستر چڑھا دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے آصفہ بھٹو کے پاؤں کے آپریشن کی تجویز دی ہے۔ اگلے کچھ گھنٹے میں ان کے پاؤں کا آپریشن کیا جانے کا امکان ہے۔