پاکستانی ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ساتھ  پہلے میچ میں شکست

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 18:36 شام

 

لنکن(مانیٹرنگ ڈیسک): نیوزی لینڈ نے پاکستانی ویمز ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں باآسانی آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔لنکن میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درسٹ ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کی باؤلنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور نین عابدی اور اسماویہ اقبال کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔نین عابدی اور اسماویہ نے 49، 49 رنز کی اننگز کھیل کر پاکست

ان کو 156 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی لیکن بقیہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے تک بھی رسائی حاصل نہ کر سکا اور اننگز کا تیسرا بڑا اسکور 13 رنز کے ساتھ ایکسٹراز کا رہا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا تاہوہو تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جبکہ مورنا نیلسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نیوزی لینڈ کی اوپنرز سوزی بیٹس اور سیم کرٹس نے اپنی ٹیم 14ویں اوور میں سنچری اسٹینڈ فراہم کر کے میچ کا فیصلہ کردیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 100 رنز پر گری جب بیٹس 64 رنز بنانے کے بعد ثنا میر کی وکٹ بنیں۔ندا ڈار نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے 23 اوورز میں ہدف تک رسائی حاصل کر کے میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 نومبر کو ہو گا۔