ایک قتل چھپانے کے لئے سترہ قتل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 21:32 شام

بیجنگ(ویب ڈیسک) یہ محاورہ تو عام استعمال ہوتا ہے کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اس محاورے کے مصداق چین میں ایک نوجوان یانگ شنگ پے اپنے والدین کا قتل چھپانے کی خاطر تین سال سے لے کر 72 سال کی عمر تک کے 17پڑوسیوں کو قتل کردیا، جن کا تعلق مجموعی طور پر چھ خاندانوں سے تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم بدھ کو اپنے گاوں پہنچا تو اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے والدین اور دیگر 17 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا تاہم پولیس یا خبر رساں ادارے نے مزید تفصیلات جاری
نہیں کیں ۔