پاکستانی اداکار عمران عباس کو کیا بات بُری لگی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):بولی وڈ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ‘اے د ل ہے مشکل’لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے،فلم ریلیز سے اب تک 53 کروڑ 35 لاکھ سے زائد کی رقم کما کر سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘سلطان’ کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔فلم کی کامیابی میں اچھی کہانی،بہترین کاسٹ کے علاوہ جس چیز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے وہ ہے پاکستانی اداکار فواد خا ن کی موجودگی،فواد ہی کی وجہ سے فلم کو بے تحاشہ پبلسٹی ملی اور لوگ اسے دیکھنے کیلئے بےقرار ہوگئے۔لیکن فواد کے علاوہ کرن جوہر کی فلم میں ایک اور پاکستانی اداکار عمران عباس بھی موجود تھے جنہیں کسی نے نوٹس نہیں کیااور یہ ہی بات انہیں انتہائی بُری لگ گئی۔عمران عباس کا فلم کی ابتداء میں مختصر کردار تھا لیکن فلمسازوں کی جانب سے اسے مزید مختصر کردیا گیا،انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے چند سین نامعلوم وجوہات کی بناء پر فلم سے کاٹ دئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ فلم میں اداکار رنبیر کپور ،ایشوریا رائے،شاہ رخ خان،انوشکا شرما اور فواد خان نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔